Political analysis of current situation By Aamir Liaquat at Geo News 30-4-2013

  • 11 years ago
Political analysis of current situation By Aamir Liaquat at Geo News 30-4-2013

عامر لیاقت لبرل جماعتوں پر برس پڑے، جیو نیوز پر موجودہ سیاسی صورت حال پر تبصرہ

کراچی : پاکستان کے معروف مذہبی اسکالر اور سابق وزیر مملکت برائے مذہبی امور ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ اقتدار میں رہنے والی لبرل جماعتوں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔ نجی ٹیلی ویژن جیو نیوز سے ملک بھر میں بڑھتی ہوئی دہشت کردی اور انتخابات کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت نے گزشتہ حکومت میں رہنے والی لبرل جماعتوں کو ہی دہشت گردی کا ذمہ دار قرار دیا۔
ان سے سوال کیا گیا کہ بعض جماعتیں انتخابی مہم نہیں چلا رہیں جب کہ کچھ جماعتیں مہم چلا رہی ہیں؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ وہی جماعتیں مہم نہیں چلا رہیں جو اقتدار میں رہی ہیں اور یہ جماعتیں دہشت گردی کی ذمہ دار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت میں رہنے والی جماعتوں نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہیں کی۔ اگر ان کے خلاف ایکشن کیا جاتا تو آج حالات تبدیل ہوتے۔
ڈاکٹر عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت دہشت گردوں سے خوف کا شکار ہے اور ان کے خلاف کارروائی کرنے سے ڈرتی ہے عامر لیاقت کا خیال ہے کہ دہ ماہ رہنے والی نگراں حکومت اس لیے کارروائی کرنے سے گریزاں ہے کہ انہیں حکومت کے بعد نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ الیکشن سے قبل امن و امان کی ابتر صورت حال پر عامر لیاقت نے کہا کہ ان حالات میں انتخابات ہوتے دکھائی نہیں دیتے۔
انہوں نے نام لیے بغیر ایک دوسرے پر انتخابی مہم کے دوران الزامات کی بھرمار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح کی زبانیں استعمال کی جا رہی ہیں یہ ان جماعتوں کے لیڈروں کہ زیب نہیں دیتی۔
http://urdu.thenewstribe.com/editors-choice/2013/04/30/dr-aamir-liaqat-hussain/

Recommended