سورۃ الفاتحہ
سورۃ الفاتحہ قرآنِ پاک کی پہلی سورت ہے۔ اس میں سات آیات ہیں۔ اسے اُمّ القرآن بھی کہا جاتا ہے۔ اس سورت میں اللہ تعالیٰ کی حمد و تعریف، اس کی عبادت اور اس سے مدد مانگنے کا ذکر ہے۔ ہم ہر نماز کی ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ پڑھتے ہیں۔ یہ ہمیں سیدھے راستے پر چلنے اور اللہ تعالیٰ سے ہدایت مانگنے کی تعلیم دیتی ہے۔