سنن ابن ماجہ (حدیث 4077) کے مطابق خاتم النبیین ﷺ نے فرمایا کہ حضرت آدم علیہ السلام کی پیدائش سے لے کر آج تک دجال کے فتنے سے بڑا کوئی فتنہ نہیں آیا۔ ہر نبی نے اپنی امت کو اس فتنے سے خبردار کیا، اور چونکہ نبی کریم ﷺ آخری نبی ہیں اور آپ کی امت آخری امت ہے، اس لیے دجال کا ظہور اسی امت کے دور میں یقینی ہے۔ یہ حدیث ہمیں دجال کے فتنے سے ہوشیار رہنے اور اپنے ایمان کی حفاظت کی تلقین کرتی ہے۔
Comments