Skip to playerSkip to main content
Shikwa Shikayat Na Karen Hal Talash Karen
Voiced By: Qadir Kalhoro
#motivationalvideo #motivational #story #qadirkalhoro

Category

📚
Learning
Transcript
00:00کہتے ہیں کہ پرانے وقتوں میں چين کے ایک بادشاہ نے ایک تجربہ کرنے کا سوچا
00:04اس نے شہر کے سب سے مصروف راستے کے عین درمیان میں ایک بہت بڑی اور وزنی چٹان رکھوا دی
00:10جس کی وجہ سے راستہ مکمل طور پر بند ہو گیا
00:13بادشاہ خود ایک درخت کے پیچھے چھپ گیا تاکہ یہ دیکھ سکے
00:17کہ لوگ اس رکاوٹ پر کیا رد عمل دیتے ہیں
00:20سب سے پہلے وہاں سے ایک بہت امیر تاجر گزرا
00:23اس نے جب راستے میں پتھر دیکھا تو غصے سے لال پیلا ہو گیا اور انتظامیاں کو برا بھلا کہنا
00:29شروع کر دیا
00:30اس نے پتھر ہٹانے کی کوشش تو کی
00:32البتہ یہ دھمکی ضرور دی کہ وہ اس لاپروہی کی شکایت اوپر تک کرے گا اور ذمہ داروں کو سزا
00:39دلوائے گا
00:39اس کے بعد ایک ٹھیکے دار وہاں سے گزرا
00:42اس نے بھی پتھر دیکھ کر خوب واویلا کیا اور حکومت کی نااہلی کا رونا رویا
00:47مگر پتھر کو ہاتھ تک نہ لگایا اور اپنا راستہ بدل کر چلا گیا
00:51پھر تین نوجوان وہاں سے گزرے جو بیروزگار تھے
00:55انہوں نے پتھر کو دیکھ کر چند جگتیں ماریں اور پتھر رکھنے والے کا مزاک اڑایا
01:00اور ہنستے کھیلتے اپنی راہ لی
01:02دو دن تک وہ پتھر وہیں پڑا رہا اور ہر گزرنے والا صرف شکایت ہی کرتا رہا
01:08تیسرے دن وہاں سے ایک غریب کسان گزرا
01:10اس نے جب دیکھا کہ پتھر کی وجہ سے لوگوں کو کتنی تکلیف ہو رہی ہے
01:14تو اس نے شکایت کرنے کے بجائے اسے ہٹانے کا فیصلہ کیا
01:18اس نے وہاں موجود چند راہگیروں کو ایک کٹھا کیا اور ان سے مدد مانگی
01:22سب نے مل کر زور لگایا اور آخر کار اس بھاری پتھر کو راستے سے ہٹا دیا
01:27جیسے ہی پتھر اپنی جگہ سے ہٹا سب حیران رہ گئے
01:30کیونکہ پتھر کے نیچے ایک چھوٹا سا گڑھا تھا
01:33جس میں ایک صندوق رکھا ہوا تھا
01:36کسان نے جب اسے کھولا تو اس میں سونے کی اشرفیاں اور بادشاہ کا ایک خط موجود تھا
01:41جس میں لکھا تھا کہ یہ انعام اس شخص کے لیے ہے
01:44جس نے صرف شکایت کرنے کے بجائے عملی طور پر رکاوٹ کو دور کرنے کی کوشش کی
01:49دوستو یاد رکھیں کہ زندگی کی رکاوٹیں دراصل ہمیں کچھ کر دکھانے کا موقع دیتی ہیں
Comments

Recommended