6 ستمبر کا دن پاکستان کی تاریخ میں جرأت، قربانی اور قومی اتحاد کی ایک عظیم علامت ہے۔ یہ وہ دن ہے جب افواجِ پاکستان اور پوری قوم نے دشمن کے توسیع پسندانہ عزائم کو خاک میں ملا کر ثابت کیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔
1947 سے ہی بھارت کا رویہ ہمسائیگی کی بنیاد پر نہیں بلکہ تسلط پسندی اور ہندو سامراجی ذہنیت پر مبنی رہا ہے۔
جب 1965 میں بھارت نے ایک بار پھر اپنی توسیع پسند سوچ کے تحت پاکستان پر حملہ کیا، تو وہ یہ بھول چکا تھا کہ پاکستان اب 1947 والا نہیں رہا۔
یہ جنگ صرف افواج کی نہیں بلکہ پوری قوم کی تھی۔ شہریوں نے اپنی افواج کو راشن، لباس، مالی امداد اور خون کے عطیات دے کر یہ ثابت کیا کہ قوم اور فوج ایک جان ہیں۔
پاکستان نے سفارتی محاذ پر بھی بھارت کو شکست دی۔ اقوام متحدہ میں بھارتی جارحیت کے ناقابل تردید شواہد پیش کیے گئے اور عالمی برادری نے جنگ بندی کی حمایت کی۔ یوں جنگ تاشقند معاہدے پر اختتام پذیر ہوئی، مگر پاکستان نے ثابت کر دیا کہ وہ اپنی سرزمین اور قومی وقار پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
آج کا پاکستان وہ نہیں جو 1947 یا 1971 میں تھا۔ اب یہ ایک ایٹمی طاقت ہے، مضبوط عسکری بنیادوں، مستحکم قومی عزم اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس دفاعی نظام کے ساتھ۔ دشمن اب اگر کسی مہم جوئی کا سوچے گا تو اسے تاریخ کا بدترین انجام دیکھنا پڑے گا۔
پاکستان کی سرحدیں پہلے سے زیادہ محفوظ، افواج پہلے سے زیادہ مستعد اور قوم پہلے سے زیادہ بیدار ہے۔
تحریر: سردار عبدالخالق وصی
مزید تفصیلات کے لیے لنک اوپن کریں
https://hilal.gov.pk/view-article.php?i=10571
Comments