Surah Al Adiyat سورہ العادیات

  • 3 months ago
اس مختصر سورہ میں انسان کے کردار کا گھوڑے کے کردار سے موازنہ کیا گیا۔ مالک گھوڑے کا خالق نہیں اور نہ اُس کے لیے خوراک پیدا کر سکتا ہے۔ وہ تو صرف اللّہ کی پیدا کردہ خوراک اُسے فراہم کرتا ہے۔ اور گھوڑا اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر اپنے مالک کا ہر مشکل میں ساتھ دیتا ہے۔

سورہ العادیات میں انسان کی ناشکری کا بیان ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ جو انسان کا خالق بھی ہے۔ اور اُسے ہر طرح کی نعمتیں عطا کرتا ہے۔ لیکن انسان اُسی کی ناشکری کرتا ہے اور اُس کی رضا کو پسِ پشت ڈال کر دنیا اور مال کی محبّت میں گرفتار ہوتا ہے۔

سورہ العادیات کے مطابق روزِ قیامت تمام انسانوں کو اُن کی قبروں سے نکالا جائے گا۔ پھر ہر کسی کے اعمال اور اُن اعمال کے پیچھے کارفرما اُن کی نیّتوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ اور اعمال اور نیّتوں کی بنیاد پر فیصلہ صادر کیا جائے گا۔

اس سورہ کے بہت سے فضائل ہیں۔ جن میں سب سے قابلِ ذکر نظرِ بد کے اثر کو ذائل کرنا ہے۔ تین روز تک مسلسل اکتالیس مرتبہ پڑھ کر نظرشدہ پر دم کرنے سے بد نظری کا اثر ختم ہو جائے گا۔

Recommended