Sahih Bukhari Hadees No.63 _ Hadees Nabvi in Urdu _ Bukhari Hadees _ Bukhari Shareef in Urdu

  • 2 years ago
Sahih Bukhari Hadees No.63 | Hadees Nabvi in Urdu | Bukhari Hadees | Bukhari Shareef in Urdu , Beauty Of NatureAR

صحیح البخاری حدیث نمبر 63

ایک بار ہم مسجد میں نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے، اتنے
میں ایک شخص اونٹ پر سوار ہو کر آیااور
اونٹ کو مسجد میں بٹھا کر باندھ دیا۔ پھر
پوچھنے لگا ( بھائیو ) تم لوگوں میں محمد
( صلی اللہ علیہ وسلم ) کون سے ہیں۔ نبی
کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت لوگوں
میں تکیہ لگائے بیٹھے ہوئے تھے۔ ہم نے کہا محمد
( صلی اللہ علیہ وسلم ) یہ سفید رنگ والے
بزرگ ہیں جو تکیہ لگائے ہوئے تشریف فرما ہیں۔
تب وہ آپ سے مخاطب ہوا کہ اے عبدالمطلب
کے فرزند! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔
کہو میں آپ کی بات سن رہا ہوں۔ وہ بولا میں
آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ دینی باتیں
دریافت کرنا چاہتا ہوں اور ذرا سختی سے بھی
پوچھوں گا تو آپ اپنے دل میں برا نہ مانئے گا۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نہیں جو
تمہارا دل چاہے پوچھو۔ تب اس نے کہا کہ میں
آپ کو آپ کے رب اور اگلے لوگوں کے رب تبارک
وتعالیٰ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں کیا آپ کو
اللہ نے دنیا کے سب لوگوں کی طرف رسول بنا
کر بھیجا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
ہاں یا میرے اللہ! پھر اس نے کہا میں آپ صلی
اللہ علیہ وسلم کو اللہ کی قسم دیتا ہوں کیا اللہ
نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو رات دن میں پانچ
نمازیں پڑھنے کا حکم فرمایا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایا ہاں یا میرے اللہ! پھر کہنے لگا میں
آپ کو اللہ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں کہ کیا اللہ
نے آپ کو یہ حکم دیا ہے کہ سال بھر میں اس
مہینہ رمضان کے روزے رکھو۔ آپ صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایا ہاں یا میرے اللہ! پھر کہنے لگا میں
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ کی قسم دے کر
پوچھتا ہوں کہ کیا اللہ نے آپ کو یہ حکم دیا ہے
کہ آپ ہم میں سے جو مالدار لوگ ہیں ان سے
زکوٰۃ وصول کر کے ہمارے محتاجوں میں بانٹ
دیا کریں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
ہاں یا میرے اللہ! تب وہ شخص کہنے لگا جو حکم
آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے پاس سے لائے ہیں،
میں ان پر ایمان لایا اور میں اپنی قوم کے لوگوں کا
جو یہاں نہیں آئے ہیں بھیجا ہوا( تحقیق حال کے لیے)
آیا ہوں۔ میرا نام ضمام بن ثعلبہ ہے، میں بنی سعد بن
بکر کے خاندان سے ہوں۔ اس حدیث کو (لیث کی طرح)
موسیٰ اور علی بن عبدالحمید نے سلیمان سے روایت کیا،
انہوں نے ثابت سے، انہوں نے انس سے، انہوں نے یہی
مضمون نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کیا ہے۔


کتاب: صحیح البخاری
حدیث نمبر: 63
درجہ: صحیح

Recommended