KOTRI: Drug Trafficking Is On The Rise, The Police Department Turned A Blind Eye

  • 2 years ago
کوٹری (ندیم حسین لغاری، میڈیا رپورٹر) — شہر بھر میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پرپہنچ چکا ہے۔ حکومت ، انتظامیہ اور پولیس کی نااہلی کے باعث نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی نشے کی دلدل میں دہنسنے لگ گئے۔

دوسری جانب کوٹری تھانہ کی حدود میں منشیات فروش سرعام آئس کا نشہ بھی فروخت کرتے نظر آتے ہیں جبکہ کوٹری پولیس بھتہ لے کر معاشرے کے ناسوروں کو معاشرہ بیمار کرنے کا لائسنس فراہم کر رہے ہیں۔ پاک ایشیا ویب چینل کے میڈیا رپورٹر ”ندیم حسین لغاری“کی تفصیلات کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف عوامی شکایات کے باوجود افسران اپنے اعداد و شمار پورا کرنے کے لیے منشیات کے عادی افراد کو پکڑ کر اُن پر اضافی منشیات ڈال کر محکمہ کو سب اچھا کی رپورٹ پیش کردیتے ہیں۔

عوامی، سماجی حلقوں نے حکومت، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پولیس کے افسران کو منشیات فروشوں کے خلاف موثر کارروائی اور ان کی سرپرستی کرنے والی کالی بھیڑوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Recommended