نواحی علاقے عالم پور مائینر میں حوا کی بیٹی جنسی درندگی کا شکار

  • 2 years ago
میلسی (میڈیا رپورٹر)نواحی علاقے عالم پور مائینر میں حوا کی بیٹی جنسی درندگی کا شکار ہو گئی۔

پاک ایشیا ویب ٹی وی چینل کے میڈیا رپورٹر شمعون نذیر نے انسانیت سوز واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اوباش نوجوان نے ہمسائے کے گھر میں آئی ہوئی شادی شدہ خاتون ”اقرا بی بی“سے زیادتی کرنے کی کوشش کی ہے۔جس پر اقرا بی بی نے شور مچایا تو اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے۔ اہل علاقہ کو آتا دیکھ کر اوباش ملزم ”مہر اشرف“ برہنہ حالت میں موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

اقرا بی بی کو طبی امداد کے لیے ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کرم پور منتقل کر دیا گیا اور ورثاء کی مدعیت میں تھانہ کرم پور میں ملزم مہر اشرف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔