پولیس اسلحہ کے زور اغوا ہونے والی ثانیہ کو 4 روز گُزر جانے کے باوجود بازیاب کروانے میں ناکام

  • 2 years ago
میلسی (میڈیا رپورٹر) بستی تلوک پور میں اسلحہ کے زور پر اغوا ہونے والی 15 سالہ ثانیہ بی بی 4 روز گزر جانے کے باوجود بازیاب نہ ہو سکی۔

18مارچ کی صبح تلوک پور کے رہائشی قاسم علی کی 15 سالہ بیٹی ثانیہ بی بی اور اُس کی بڑی بہن امبرین بی بی چاہ بیلن والاقمبرروڈ پر مزدوری کے لیے جارہی تھیں کہ کار میں سوار مراتب علی، محمد خان، محمد حسین اور 4 نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر ثانیہ کو اغوا کر لیا جبکہ شور مچانے پر مبینہ اغوا کاروں نے امبرین پر تشدد بھی کیا۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی کے میڈیا رپورٹر میاں زیشان افضل نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ دن دیہاڑے اغوا کے واقعہ پیش آنے سے علاقے میں خوف و ہراس کی فضاء قائم ہو گئی ہے۔

جبکہ 15 سالہ ثانیہ کو اغوا ہوئے 5 روز گزر چکے ہیں اور ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود پولیس واقعہ میں ملوث افراد کو تاحال گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔

والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی، پنجاب، ڈی پی او میلسی اور ڈی ایس پی سے درخواست کی ہے کہ وہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ہماری 15 سالہ بچی کو بازیاب کروانے کے لیے مدد کریں ورنہ وہ خود کُشی کر کے زندگی کا خاتمہ کر لیں گے۔

Recommended