حلقہ این ائے 72 پی پی 38میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری

  • 2 years ago
سیال کوٹ (میڈیا رپورٹر) معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ایم پی ائے چوہدری احسن سلیم بریار کی خصوصی ہدایت پر حلقہ این ائے 72 پی پی 38میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے۔

پاک ایشیا ویب ٹی وی کے مطابق ٹف ٹائل لگانے کا کام لنگڑیالی، ساہووالی ،جیجے ڈالووالی ،رمضان گھڑا اور بہت سے دیگر علاقوں میں مکمل ہو چکا ہے ۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی کے میڈیا رپورٹر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ٹھیکدار چوہدری سلطان عرف بودی نےبتایا کہ باقی ماندہ علاقوں میں بھی جاری ترقیانی کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ جبکہ چوہدری ضیاء کاکہنا تھا کہ ہماری سیاست وعدوں سے تکمیل تک کا سفر ہے جو تیزی سے جاری ہے۔،چوہدری انور رمضان گھڑا نےاس موقع پر کہا کہ ان شاء اللہ آئندہ انتخابات میں ہم نہیں ہمارے کام بولیں گے۔

علاقہ میں جاری ترقیاتی کام کروانے پر اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ چوہدری احسن سلیم بریار، چوہدری ضیاء ،چوہدری انور رمضان گھڑا ،ٹھیکدار چوہدری سلطان عرف بودی کاشکریہ اداکرتے ہیں۔

Recommended