شور کوٹ: سیکر ٹری لائیو سٹاک ناصر جمال نے انگوراگو ٹ فارم کا وزٹ کیا

  • 2 years ago
شورکوٹ (میڈیا رپورٹر) سیکر ٹری لائیو سٹاک ناصر جمال نے انگوراگو ٹ فارم کا وزٹ کیا۔

تفصیلات کے مطابق شور کوٹ سیکر ٹری لائیو سٹاک ناصر جمال نے انگورگوٹ فارم کا وزٹ کیا ۔ جہاں پر اُ ن کے ساتھ ڈائریکٹر لائیو سٹاک لیہ ڈاکٹر محمد طارق بھی موجود تھے ۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی کے میڈیا رپوٹر مظہر عباس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کے ناصر جمال اور ڈاکٹر محمد طارق نے فارم کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام اکبر اوراُن کی تمام ٹیم کی کوششوں کو سراہا اور پیور برِیڈ کی تعریف کی۔

سیکر ٹری لائیو سٹاک ناصر جمال نے ڈاکٹر مستجاب عالم ، ڈاکٹر محمد جابر ، ڈاکٹر محمد اشتیاق اور محمد الیاس رضا خان لنگاہ ، زاہد حفیظ اور محمد اسلم کو بھی جانوروں کی اچھی دیکھ بھال کرنے کی تعریف کی ۔