لُڈن: پاک ایشیا بنا آنکھوں سے محروم بچوں کےمحنت کش والد کی آواز

  • 2 years ago
لُڈن (میڈیا رپورٹر) نواحی علاقے بستی نواں کھو جہاں پر محمد افضل کے دو بچے آنکھوں جیسی نحمت سے محروم اور مدد کےلیے کسی مسیح کے منتظر ہیں۔

لڈن کے نواحی علاقے بستی نواں کھو میں محنت کش کے ننھے بچے آنکھوں جیسی نعمت سے محروم ہو چکے ہیں ۔ متاثرہ بچوں میں 7 سال کا محمد اکمل اور 4سال کا محمد رستم شامل ہیں۔ اُن بچوں کا والد اپنی ساری جمع پونجی اُن کے علاج پر لگا چکا ھے لیکن اس کے باوجود وہ صحت یاب نہیں ھوسکے۔

بچوں کے آپریشن کےلیے ڈاکٹروں نے 10 سے 12 لاکھ روپے کا خرچ بتایا ھے۔ اِس پر متاثرہ بچوں کے ولد محمد افضل نے پاک ایشیا ویب ٹی وی چینل کی توسط سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزُدار اور وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے۔