گھوٹکی: پولیس کا جواریوں کے خلاف کریک ڈاؤن، جواء کھلنے والے 3 افراد گرفتار،1فرار

  • 2 years ago
گھوٹکی (میڈیا رپورٹر) ایس ایس پی اظہر خان کی خصوصی ہدایت پرگھوٹکی پولیس کا جواریوں و دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، دورانِ گشت اطلاع ملنے پر پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے جواءکھیلنے والوں کو گرفتار کر لیا۔

تھانہ سرحد پولیس نے دورانِ گشت خفیہ اطلاع پہ کارروائی کرتے ہوئے لنک روڈ رمضان بھارو نزد زرعی زمین سے تاش پر جواء کھیلنے والے جواریوں پر چھاپہ مارکر 3 ملزمان خورشید احمد لولائی، محمد مٹھل لولائی اور عبدالرؤف لولائی والوں کو ایک عددتاش اور 1500 نقد رقم سمیت گرفتار کر لیا۔پاک ایشیا ویب ٹی وی کے میڈیا رپورٹر فدا حسین رند نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزمان کا ایک نامعلوم ساتھی پولیس کو دیکھتے ہی بھاگ گیا۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کو تھانہ لا کر پرچہ کاٹ دیا۔گرفتار ملزمان اور ان کے بھاگ جانے والے ساتھی ملزم کے خلاف دفعہ نمبر 02/2022 دفعہ 5 سندھ جوا ءایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا ہے۔