ڈسٹرکٹ بارایسوسی وہاڑی کے سالانہ انتخابات کیلئے 8رکنی الیکشن بورڈتشکیل┃#PAKasiaTV

  • 2 years ago
وہاڑی (میڈیا رپورٹر) — ڈسٹرکٹ بارایسوسی وہاڑی کے سالانہ انتخابات کیلئے الیکشن بورڈتشکیل دے دیاگیاالیکشن بورڈنے الیکشن شیڈول جاری کردیا8۔ شیڈول کے مطابق جنوری 2022 الیکشن کی تاریخ مقررکی گئی۔

ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن وہاڑی کے سالانہ الیکشن کیلئے چیئرمین سمیت 8رکنی الیکشن بورڈتشکیل دے دیاگیاصدربارچوہدری ندیم اکرم پرویزنے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن بورڈسال 2022کیلئے الیکشن کروائے گا۔ سینئرقانون دان رانامحمداکبرایڈووکیٹچیئرمین مقرر،ملک اخترندیم ایڈووکیٹ،افتخار احمدچوہدری ایڈووکیٹ،ظفراللہ خان ایڈووکیٹ،محمدناصرجاویدایڈووکیٹ،قمرعلی اگوانہ ایڈووکیٹ،الطاف حسین چوہان ایڈووکیٹ اورمحمداعظم کمبوہ ایڈووکیٹ بھی بطورممبران الیکشن بورڈمیں شامل ہیں۔ چیئرمین الیکشن بورڈرانامحمداکبرنے سینئرممبرالیکشن بورڈملک اخترندیم ایڈووکیٹ کوریٹرننگ آفیسراورسینئرقانون دان محمداعظم کمبوہ ایڈووکیٹ کوپریذائڈنگ آفیسرنامزدکردیاجبکہ الیکشن بورڈنے الیکشن شیڈول بھی جاری کردیاہے ۔

چیئرمین رانامحمداکبرایڈووکیٹ نے الیکشن بورڈممبران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ وہاڑی ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے انتخابات برائے سال2022کیلئے پولنگ 8جنوری 2022کوہوگی ۔ ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے انتخابات برائے سال2022کیلئے فارم نامزدگی کااجرااوروصولی 17اور18دسمبر2021کوکی جائیگی اورابتدائی فہرست امیدواران،اعتراضات اورجانچ پڑتال کیلئے 20دسمبر2021مقررکیاگیاہے۔

امیدواروں کے خلاف اپیل اورکاغذات نامزدگی کی واپسی کی تاریخ 21دسمبر2022رکھی گئی ہے۔ امیدواروں کی فائنل لسٹ 22دسمبر2021کوجاری کی جائیگی ۔رانامحمداکبرکاکہناہے کہ ڈسٹرکٹ بارکی سابقہ روایات کوبرقراررکھتے ہوئے۔ الیکشن بورڈمنصفانہ اورغیرجانبدارانہ الیکشن کرائے گااورپنجاب بارکونسل کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پرمکمل عملدرآمدکیاجائے گے۔ کسی بھی امیدواراوراس کے حامیوں کوخلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی کی جائے گی

Recommended