Skip to playerSkip to main content
  • 6 years ago

بہت ہی خوبصورت کلام اور خوبصورت آواز و انداز کے ساتھ ہدیہ عقیدت بحضور سرور کونین صلیﷲ علیہ والہ وسلم۔

مشاری راشد العفاسی کویت کی مسجد الکبیر کے امام اور وزارۃ الاوقات و اسلامی امور کویت کے مبلغ و خطیب ہیں ۔ آپ دنیا کے مشہور قراء میں شمار کیے جاتے ہیں اور نعت، قصیدہ اور نشید (اسلامی عربی نظمیں )پڑھنے کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہیں۔ شیخ مشاری کے پڑھنے کا انداز بڑا لبھانے والا ہے قرآن سنیں تو کیا بات ہے اذان سنیں تو الگ کیفیت نعت کی طرف آئیں تو دوسری دنیا۔

شیخ مشاری راشد العفاسی کی تلاوت ہو یا حمد و نعت ہمیشہ اس میں اعلی معیار ہی ملا ۔

سال 2004ء سے ہرسال آپ کی خوش الحانی سے پڑھی ہوئی اسلامی نظموں اور نعت کے البمز شایع ہورہے ہیں ۔ یہ نعت رسول ﷺ بھی غالباً یکم رمضان کو جاری کی گئی ہے ساده سا پس منظر لاک ڈاؤن کی نمائندگی کرتے ہوئے یہ نعت یوٹیوب پہ بہت پسند کی جارہی ہے ۔

اس ویڈیو نعت میں ان کا ساتھ دینے والا پیارا سا بچہ ان کا بیٹا محمد مشاری العفاسی ہے جو والد کی طرح خوش الحانی سے مسکراتے اور جھومتے ہوئے نبی مہربان صلی اللہ علیہ وسلم کی مدح سرائی میں مصروف ہے۔

Category

📺
TV
Comments

Recommended