Urdu poetry on death anniversary of Quaid-i-Azam 'ghulami' قائدِ اعظم کے یومِ وفات پر غَزَل غُلامی

  • 7 years ago
غُلامی
تارِیخ کی سیاہی چہروں پہ اَپنے مَل کے
کرتے ہیں ہَم غُلامی، آ قا بَدَل بَدَل کے
دَستِ حُمُور میں ہے گُلشَن کی دِیذبانی
قائد تڑپ رہا ہے کروَٹ بَدَل بَدَل کے
آؤ کہ آنسُوؤں کے دریا بَہائیں مِل کر
کِھلتے نَہِیں ہیں جانَم صَحرا میں گُل کَنوَل کے
قائد کی نَذر باعِثِ شَرمِندگی عقیلؔ
دِل کے لہو میں ڈُوبے اَشعار ہیں غَزَل کے

Recommended