او بے وفا میں نے تجھ سے پیار کیوں کیا - تنویر نقوی

  • 8 years ago
او بے وفا
میں نے تجھ سے پیار کیوں کیا
او بے وفا
تیرا اعتبار کیوں کیا کیوں کیا
میں نے تجھ سے پیار کیوں کیا
دل پہ لاکھ سہے پر کبھی نہ آہ کی
میں نے تیرے پیار میں زندگی تباہ کی
پھر بھی تو مرا نہ ہو سکا – او بے وفا
میں نے تجھ سے پیار کیوں کیا ۔۔۔۔۔
میں نے اپنی پر خوشی تیرے غم پہ وار دی
تیرے انتظار میں زندگی گزار دی
تو بھی مجھ کو دے گیا دغا او بے وفا
میں نے تجھ سے پیار کیوں کیا
فلم: کوئل (24-12-1959)
گلوکارہ : میڈم نور جہاں
شاعر: تنویر نقوی

Recommended