Skin Disease aur Abe Zam Zam Hakeem Tariq Mehmmod Ubqari

  • 9 years ago
جلدی بیماریاں اورآب زم زم
ایک صاحب میرے پاس آئے چہرے پرکیل مہاسے تھے، دانے تھے ، چہرہ بھراہواتھا ۔ اس نے کہا بیوی طعنے دیتی ہے، کہتی ہے عورت کاخوبصورت ہوناضروری ہے ، سنا ہے مرد کاخوبصورت ہونا بھی ضروری ہے۔ مذاق مذاق میں بات کرتی ہے میں توپانی پانی ہو جاتا ہوں۔ میں نے کہا کوئی مسئلہ نہیں، تم زم زم کو چہرے پراس یقین کے ساتھ چہرے پرلگا اورزم زم کواس یقین کے ساتھ پی ۔ اس کو چہرے ایسے جیسے دُعاکیلئے ہاتھ منہ پرپھیرتے ہیں ایسے پھیراور زم زم پڑھ ، رُک جاؤ دانوں، رُک جاؤ دانوں مجھے نہ تنگ کروں۔ زم زم کامطلب ہے "رُک جاؤ"۔
اماں ہاجرہ نے جو ایڑیاں گھیسائی تھی اورحضرت اسماعیل ؑ نے جو ایڑیاں گھیسائی تھیں وہ گھیسانے کے بعد جو زم زم کامزہ آیا تھا بغیرایڑیاں گھیسائے زم زم کامزہ نہیں آتا۔ یوں جہاز میں بیٹھے اور جو روٹی کھائی اورایک ڈکاربھی نہیں آیا کہ جدہ آگیا ۔یقین کی طاقت کے ساتھ تم چہرے پرپھیر، زم زم پی، تیراکام ہوجائے گا، تیری مشکل ٹل جائے گی اورتجھے منزل مل جائے گی، اورتیرے چہرے کے نشان ختم ہوجائیں گے اورتو طعنوں سے بچ جائے گا۔