Naseeb Bakhat Muqadar Kis K Hatah Main Hai Hakeem Tariq Mehmmod Ubqari

  • 9 years ago
نصیب، مقدر،بخت کس کے ہاتھ میں ہے۔۔۔؟
یہ چھوٹے چھوٹے عمل ،کروڑروپے کی گاڑی سڑک پرکھڑی ہے، کہا کیل پڑا تھا وہ لگ گیا ۔ یہ کیل کااس سے کیا تعلق ۔کیلوں کا کوٹھا بھرجائے کروڑ روپے میں ۔ ایک ٹکے کاکیل گاڑی کو کھاگیا، یہ توسمجھ آئے ، چھوٹی چھوٹی چیزیں مل کرتیرے نصیب کوبناتی ہیں۔ چھوٹی چھوٹی چیزیں مل کرتیرے مقدرکوسنوارتی ہیں۔ چھوٹی چھوٹی چیزیں مل کوتیرے بخت کونکھارتی ہیں اور تجھے دنیا وآخرت کی برکتیں دلواتی ہیں۔ یہ چھوٹی چھوٹی چیزیں اور چھوٹی چھوٹی کو کبھی چھوٹی نہ سمجھیں۔ یہ چھوٹی چھوٹی بڑی بڑی ہوتی ہیں۔ ان کے اندربڑی تاثیر اور طاقت ہوتی ہے۔ ان میں کائنات کے بہت راز رکھیں ہیں۔
نصیب آپکے ہاتھ میں ہیں ، مقدرآپکے ہاتھ میں ہیں ۔۔۔نہیں ہیں۔ بخت آپکے ہاتھ میں ہیں۔۔۔نہیں ہیں۔ ہاں تومحنت کر، توکوشش کر۔۔۔دانا پورا ڈال ، ہل پورا چلا اور اس کی رکھوالی بھی کر۔ اب یہ اس کانظام ہے کہ زمین کو کہے کہ توکھاجا، زمین کوکہے کہ تو اُگل دے۔
ایک خاتون کا دلچسپ واقعہ جو مقدرنصیب ، بخت اورمقدرکو بہترین انداز میں بیان کرتا ہے۔

Recommended