پاکستان یقینی طور پر سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے اور اگر ضرورت پڑی تو پاکستان نہ صرف دفاعی اعتبار سے سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے بلکہ پاکستان کوشش کرے گا کہ یہ غیرروائیتی جنگ سعودی عرب کے اندر نہ آئے۔ پاکستان کا خیال ہے کہ غیرروائیتی عناصر کے خلاف تدبیر کے ساتھ چلنا زیادہ بہتر ہے۔ مگر اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ پاکستان اس بات کو تسلیم کرنے کے لیے تیار ہے کہ ان عناصر کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ حکومت کے خلاف طاقت کی بنیاد پر تبدیلی لائے۔