کلامِ شاعر با زبانِ شاعر پیر سید شمس الدین شمس جیلانی

  • 9 years ago
ہے تیری سب سے جدا شان رسولِ عربی
میں تیری شان کے قربان رسولِ عربی

آپ کا کہہ کے پکارے مجھے ساری دنیا
آپ سے ہو میری پہچان رسولِ عربی

آرزو ہے کے کسی روز مدینہ پہنچوں
بن کے میں آپ کا مہمان رسول ِ عربی

نعت کہنے کےلئے نعت سنانے کے لئے
ہو عطا لہجہء حسّان رسولِ عربی

روزِ محشر اُسے کیا پُرسشِ اعمال کی فکر
شمس کے تم ہو نگہبان رسولِ عربی

کلامِ شاعر با زبانِ شاعر پیر سید شمس الدین شمس جیلانی گولڑہ شریف
جگر گوشہء حضرت الشیخ سید نصیر الدیں نصیرؔ جیلانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ گولڑہ شریف
محفلِ نعت اسلام آباد
بندہ نصیرؔ سید شاہد محی الدین بخاری

Recommended