تھر میں قحط کی آفت کو ایک سال ہوجانے کے باوجود وہاں جماعة الدعوةپاکستان کی رفاہی خدمات اب تک جاری ہیں ۔ خدمت انسانیت کے اسی تسلسل کو برقرار رکھنے کے لئے کے22رکنی وفد کو امیرجماعة الدعوة لاہورا بوالہاشم نے لاہورسے جمعة المبارک کے بعد مرکزالقادسیہ سے روانہ کیا ۔ وفد اپنے ہمراہ ملبوسات، نقد رقوم اور تحائف سمیت دیگر امدادی سامان کی ایک بڑی کھیپ لے کر گیا ۔ اپنے اس سفر کے دوران وفدحیدر آباد پہنچا ۔اور تھرپارکر کے ضلع مٹھی کی جانب روانہ ہوا۔ جہاں فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کاتھرپارکر میں جاری امدادی سرگرمیوں کا مرکزی کیمپ قائم ہے۔ مٹھی پہنچ کروفدنے تھرپارکر میں جاری امدادی سرگرمیوں کاجائزہ لیااور فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن پاکستان کے چئیرمین حافظ عبدالرووف نے ان سرگرمیوں پر بریفنگ دی ۔ وہیں فلاح انسانیت فانڈیشن لاہور کی طرف سے تھرپارکر کے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی کے لئے ”ایف آئی ایف واٹر پروجیکٹ “ کے تحت 60لاکھ روپے مالیت کے 29واٹر پروجیکٹ بھی عطیہ کئے گئے۔ جن میں 19کنویں اور 10ہینڈ پمپ شامل ہیں۔ مٹھی میں ایک رات قیام کے بعد اگلے روز نماز فجر اداکرتے ہی وفد کو تین حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے اسلام کوٹ ، ڈیپلو اور رَن آف کچھ سے ملحقہ علاقوں کی طرف روانہ کردیا گیا ۔ وفد میں موجودڈاکٹرزاور پیرامیڈیکل سٹاف نے دوردراز گوٹھوں ، میٹھریو سومرا، بورلی، روہی راڑو، بھٹیری ،بھپوہار، آکلو، باچھی سمہ ، موسیٰ پٹہ میں 12میڈیکل کیمپ لگائے جن میں 2,163 مریضوں کا چیک اپ کیا گیا اور لاکھوں روپے مالیت کی ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ جبکہ اسی دوران دوسری ٹیم قریبی گوٹھوں میں پہنچی اوربھارمیلیو، چوپنی، پھبوہار، بھٹیری، میٹھریو سومر اور انٹری میں 25 لاکھ روپے مالیت کا امدادی سامان تقسیم کیا جس میں300خاندانوں میںایک ماہ کاراشن، 200افراد میں سلے ہوئے سوٹ،جبکہ خواتین میں 200زنانہ شالیں اور200جیکٹس شامل ہیں۔ اپنا روزگار پروگرام کے تحت بے روزگار افرادمیں150بکریاں اورنقد رقوم کے ساتھ ساتھ تحائف بھی دیے اور میٹھرومیں مسجد کا افتتاح کیا ۔ اسی دوران فلاح انسانیت فاونڈیشن لاہور کے امیر زبیر احمدنے خود اپنی ٹیم کے ہمراہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور واٹر پروجیکٹس کا سروے کیا۔ اور اس عزم کااظہار کرتے ہوئے کہا[زبییر انٹرویو] اس سے پہلے بھی تھرپارکر میں
Be the first to comment