Stop Corruption In Pakistan
  • 10 years ago
عالمی تنظیم ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی2012ء کی رپورٹ کے مطابق بدعنوانی کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان ایک سو انتالیسویں نمبر پر آگیا ہے۔
بدعنوانی کے رجحان پر نظر رکھنے والی عالمی تنظیم ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل نے اپنی اس رپورٹ میں کہا ہے کہ ڈنمارک، فِن لینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرپشن پرسپشن انڈیکس دو ہزار بارہ میں پہلی پوزیشن کے لیے سخت مقابلہ ہوا جبکہ افغانستان، شمالی کوریا اور صومالیہ ایسے ممالک ہیں جو اِس انڈیکس میں سب سے آخر میں رہے۔
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے اپنی ویب سائٹ پر بیان میں کہا ہے کہ انڈیکس کی درجہ بندی میں پاکستان کی گراوٹ ظاہر کرتی ہے کہ یہاں بدعنوانی کے رجحان میں اضافہ دیکھا گیا ہے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے چیئرمین سہیل مظفر ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ رول آف لا انڈیکس دو ہزار بارہ کی ایک رپورٹ میں پاکستان کو دنیا کے ستانوے ممالک میں سے ساتواں بدعنوان ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔ ان اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں بدعنوانی میں اضافہ ہوا ہے۔ ان کے بقول چیئرمین نیب بھی اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ پاکستان میں روزانہ سات ارب روپے کی بدعنوانی ہوتی ہے ۔

عامرعلی شاہینؔ
https://www.facebook.com/pages/Amir-Ali-Shaheen/191527910859357
Recommended