آرزوے وصل جاناں-کلام شیخ غلام معین الدین مشتاق رحمتہ اللہ علیہ
  • 11 years ago
آرزوے وصل جاناں میں سحر ہونے لگی
کلام حضرت شیخ غلام معین الدین مشتاق رحمتہ اللہ علیہ گولڑہ شریف
قوال حاجی محبوب علی گولڑہ شریف

آرزوئے وصل جاناں میں سحر ہونے لگی
زندگی مانند شمع مختصر ہونے لگی

راز الفت کھل نہ جائے بات رہ جائے مری
بزم جاناں میں الہیٰ چشم تر ہونے لگی

اب شکیب دل کہاں حسرت ہی حسرت رہ گی
زندگی اک خواب کی صورت بسر ہونے لگی

یہ طلسم حسن ہے یا کہ مآل عشق ہے
اپنی ناکامی ہی اپنی راہ بر ہونے لگی

سن رہا ہوں آرہے ہیں وہ سر بالیں آج
میری آہ نارسا بھی با اثرہونے لگی

ان سے وابستہ امیدیں جو بھی تھیں وہ مٹ گئیں
اب طبیعت آپ اپنی چارہ گر ہونے لگی

وہ تبسم تھا کہ برق حسن کا اعجاز تھا
کائنات جان و دل زیر و زبر ہونے لگی

دل کی ڈھڑکن بڑھ گئی آنکھوں میں آنسو آگئے
غالباً میری طرف ان کی نظر ہونے گی

جب چلا مشتاق اپنا کارواں سوئے عدم
یاس ہم آغوش ہو کر ہم سفر ہونے لگی
presented by syed shahid mohy ud din bukhari
Recommended