مان رمضان۔ جیو نیوز پیکیج ۔۔ 3 رمضان المبارک 1434ھ، بمطابق 13 جولائی 2013ء
امان رمضان: تیسری سحری، ڈاکٹر عامر لیاقت کی ثنا خوانی، قرآنی لوح میں انعامات کی برسات،
قرآنی انسائیکلو پیڈیا میں جنات کا تذکرہ، عالم اور عالِم میں علمائے کرام کے جوابات
دنیا کی سب سے بڑی اور جیو کی منفر ’’امان رمضان‘‘ د نشریات کی تیسری سحری میں بھی بچوں، خواتین اور مردوں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔، نشریات کے دوران ہر دلعزیز میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ثناخوانی کرکے سماں باندھ دیا۔ سحری کے اہمتام کے ساتھ ساتھ بچوں کے لیے خصوصی طور پر ترتیب دیا گیا پروگرام ’’چرند پرند‘‘ بھی بے حد مقبول ہو رہا ہے، جس میں ڈاکٹر عامر لیاقت بچوں کو ان چرند و پرند کی کہانیاں سناتے ہیں جن کا ذکر قرآن پاک و احادیث میں ہے۔قرآنی انسائیکلو پیڈیا میں تیسری سحری کے موقع پر جنات کا تذکرہ کیا گیا۔ اسلامی معلومات و سوال و جواب کے مقبول سلسلے قرآنی لوح میں حاضرین کو درست جواب دینے پر بیش قیمت انعامات سے نوازا گیا۔ جبکہ عالمی سطح پر دینی مسائل و تفہیم کے پروگرام ’’عالم و عالِم‘‘ میں معروف علمائے کرام نے حاضرین و ناظرین کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔
جیو کی منفرد اور دنیا کی سب سے طویل براہ راست ’’میراتھون‘‘ نشریات ’’امان رمضان‘‘ کے بارے میں ہر لمحہ باخبر رہنے کے لیے:
فالو کیجیے: facebook.com/AmaanRamazanOfficial
براہ راست نشریات دیکھیے: AmaanRamazan.geo.tv/live
تمام پروگراموں کی ریکارڈنگ دیکھیے: dailymotion.com/AmaanRamzanOfficial
www.aamirliaquat.com, Twitter: @AamirLiaquat
Comments