Altaf Hussain Address Jinnah Ground 26th May 2013

  • 11 years ago
ایم کیوایم میں کرپشن اور سماجی برائیوں میں ملوث ہونے کی کوئی گنجائش نہیں ،اس بارے میں ایم کیوایم میں زیروٹولیرنس کی پالیسی ہے۔الطا ف حسین
آج کے بعد ایم کیوایم کاکوئی ذمہ دار پلاٹ، پرمٹ، قبضہ میں ملوث ہوتا نظرنہیں آئے گا ۔کارکنان ایک دوسرے کااحترام کریں ،عوام کیساتھ شائستگی سے پیش آئیں ،لوگوں پر رعب ودبدبہ جمانے کارویہ ہرگز اختیار نہ کریں۔تحلیل شدہ رابطہ کمیٹی یا کراچی تنظیمی کمیٹی کے جن افراد کے نام نئی کمیٹی میں نہیں آئے انکے بارے میں انکوائری ہورہی ہے اورانہیں اصلاح کاوقت دیاجارہاہے۔جواپنی اصلاح کرے گا اورمعیار پر پورا اترے گا اسے واپس بھی لایاجاسکتا ہے۔تنظیم نوکے عمل کے نتیجے میں ایماندار لوگوں کولایاجائے گا، ہرجگہ بہتری نظرآئے گی۔ذمہ داران وکارکنان بچت بازار، منگل بازار، جمعہ بازار ،کیبل وغیرہ جیسے معاملات میں ہرگز ملوث نہ ہوں۔رابطہ کمیٹی اورکراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان حکمراں نہیں خادم ہیں،ایم کیوایم میں جاگیردارانہ رویہ کی کوئی گنجائش نہیں۔اگرکوئی پارٹی عہدیدار کارکنوں کے ساتھ بدتمیزی کرتاپایاگیاتواسے تحریک سے خارج کردیاجائے گا۔اگرکسی منتخب نمائندے نے کارکنان کے ساتھ بدتمیزی کی تواس سے استعفیٰ دلواکر اسکی نشست پر دوبارہ انتخابات کروادیئے جائیں گے۔رابطہ کمیٹی اور کراچی تنظیمی کمیٹی اپنے اور کارکنوں کے درمیان کوئی فاصلہ حائل نہ ہونے دیں۔کارکنوں کی محبت ہی میرے لئے سب سے بڑا خزانہ ہے ،جسکے پاس یہ خزانہ ہو اس سے زیادہ دولتمند اس دنیا میں کوئی اور نہیں ہوسکتا۔ذمہ داران اورکارکنان اللہ تعالیٰ کے حضور شکرانے کے نوافل پڑھیں کہ اس نے تحریک کو بچالیا۔میرادل گواہی دے رہا ہے کہ آج تحریک نے نئی زندگی پائی ہے اور اب یہ حق پرستی کی تحریک مزید سو گنا زیادہ قوت سے پھیلے گاایم کیوایم کی تنظیم نو پورے پاکستان میں نئے سورج کی مانند ہوگی جسکی کرنوں سے تاریکیاں چھٹ جائیں گی ملک سے ناانصافیوں بدعنوانیوں، لوٹ ماراور کرپشن کا خاتمہ ہوگااور ملک بھر کے عوام کی خدمت کی جائے گی۔
جناح گراؤنڈ میں تاریخی جنرل ورکرز اجلاس سے قائدتحریک الطاف حسین کا خطاب

Recommended