Muawiya Bin Yazeed | معاویہ بن یزید

  • 2 months ago
معاویہ بن یزید معاویہ بن یزید اموی حکمران  یزید کا جانشین تھا یزید نے اپنی زندگی میں اسے جانشین مقرر کر دیا تھا
چنانچہ 683ء میں باپ کے مرنے کے بعد تخت نشین ہوا 21 سال کا یہ نوجوان عادات وخصائل میں اپنے باپ کی ضد تھا
عبادت اور ریاضت اس کا معمول تھا حصرت امام حسین کی شہادت کے بعد اسے کاروبار حکومت سے اس قدر نفرت ہو چکی تھی کہ 3 ماہ کی حکومت کے بعد ازخود حکمرانی سے یہ کہہ کر دست بردار ہو گیا
کہ ’’مجھ میں حکومت کا بوجھ اٹھانے کی طاقت نہیں ہے میں چاہتا ہوں کہ حضرت ابوبکر صدیق کی طرح کسی کو اپنا جانشین بنا دوں یا حضرت عمر فاروق کی طرح چھ آدمیوں کو نامزد کرکے ان میں سے کسی ایک کا انتخاب شوریٰ پر چھوڑ دوں لیکن نہ حصرت عمر جیسا کوئی نظر آیا اور نہ ویسے چھ آدمی ملے اس لیے میں اس منصب سے دست بردار ہوتا ہوں تم لوگ جیسے چاہو اپنا خلیفہ بنا لو۔‘‘حکومت چھوڑنے کے چند ماہ بعد معاویہ کا انتقال ہو گیا اگرچہ اس کی دست برداری سے ایک سیاسی خلا پیدا ہوا
لیکن عبد اللہ بن زبیر اور مروان بن حکم کی کمشکش میں بالآخر تخت و تاج مروان کے ہاتھوں منتقل ہو گیا