Dubai Online Visa Free | How to apply | Dubai 2024 | Front Pakistan

  • 5 months ago

UAE introduced "Private Tuition License" for foreign teachers

The United Arab Emirates has introduced the "Private Teacher Work Permit" to legalize private tutoring on the demand of foreign teachers.

Registered teachers, already employed, unemployed, school students aged 15 to 18 and university students are among those who can apply for a "Private Teacher Work Permit".

The purpose of this permit, jointly launched by the Ministry of Human Resources and Emeritus (MoHRE) and the Ministry of Education (MoE), is to stop illegal private tuitions. Private tutoring was previously banned in the UAE

یو اے ای نے غیر ملکی ٹیچرز کے لیے "پرائیویٹ ٹیوشن لائسنس” متعارف کرا دیا

متحدہ عرب امارات نے غیر ملکی اساتذہ کے مطالبے پر نجی ٹیوشنز کو قانونی حیثیت دینے کے لیے "پرائیویٹ ٹیچر ورک پرمٹ” متعارف کرا دیا ہے.

رجسٹرڈ اساتذہ، پہلے سے ملازمت رکھنے والے، بے روزگار افراد، 15 سے 18 سال کی عمر کے اسکول کے طلباء اور یونیورسٹی کے شاگرد ان لوگوں میں شامل ہیں جو "پرائیویٹ ٹیچر ورک پرمٹ” کے لیے درخواست دے سکتے ہیں.

منسٹری آف ہیومن ریسورسز اینڈ ایمریٹائزیشن (MoHRE ) اور منسٹری آف ایجوکیشن (MoE) کی طرف سے مشترکہ طور پر شروع کیے گئے اس اجازت نامے (پرمٹ) کا مقصد غیر قانونی نجی ٹیوشنز کو روکنا ہے. متحدہ عرب امارات میں اس سے قبل نجی ٹیوشنز پر پابندی عائد تھی. خلاف ورزی کرنے والے اساتذہ کو بھاری جرمانے کیے جاتے تھے. اس بارے میں ہمارے قارئین کی جانب سے پوچھے گئے تمام سوالات کے جواب درج ذیل ہیں.

1. "پرائیویٹ ٹیچر ورک پرمٹ” کے لیے درخواست دینے کا طریقہ کار

اہل درخواست دہندگان منسٹری آف ہیومن ریسورسز اینڈ ایمریٹائزیشن (MoHRE ) کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے اجازت نامے کے لیے درخواست جمع کرا سکتے ہیں. اس منسٹری کی ویب سائٹ پر درخواست دہندگان کو مینیو بار میں ‘سروسز’ ٹیب کے تحت ‘پرائیویٹ ٹیچر ورک پرمٹ’ کا آپشن ملے گا. اس آپشن پر کلک کر کے درخواست جمع کرائی جا سکتی ہے.

2. کیا "پرائیویٹ ٹیچر ورک پرمٹ” مفت ہے اور کتنے عرصے کے لیے ہوتا ہے؟

اہل درخواست دہندگان اس پرمٹ یا اجازت نامے کو مفت حاصل کر سکتے ہیں. یہ اجازت نامہ دو سال کے لیے دیا جاتا ہے. یہ پرمٹ اساتذہ کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ سکولوں سے باہر تعلیمی خدمات فراہم کر کے براہ راست آمدنی پیدا کریں.

"پرائیویٹ ٹیوشن لائسنس” یافتہ ٹیوٹرز اپنے آبائی ممالک سے بھی کام کر سکتے ہیں بشرطیکہ ان کے پاس ایک معقول رہائش ہو. یہ لائسنس آن لائن اور ذاتی طور پر ٹیوشن دونوں کا احاطہ کرتا ہے. علاوہ ازیں اس پرمٹ کے تحت طلباو طالبات کی تعداد پر کوئی حد بندی نہیں ہے. اساتذہ کے پاس 3 طلبا ہوں یا تین سو، منسٹری کو اس سے کوئی سروکار نہیں.

منسٹری آف ہیومن ریسورسز اینڈ ایمریٹائزیشن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق "پرائیویٹ ٹیچر ورک پرمٹ” جاری ہونے میں ایک سے پانچ دن لگتے ہیں. درخواست مسترد ہونے پر درخواست گزار چھ ماہ بعد دوسری درخواست جمع کرا سکتا ہے.

3. "نجی ٹیوٹر لائسنس” حاصل کرنے کے لیے کن دستاویزات کی ضرورت ہے؟

قومیت اور سٹیٹس کے لحاظ سے دستاویزات مختلف ہو سکتی ہیں. اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ درخواست کون دے رہا ہے. مثلا ایک زیر تعلیم طالب علم اور ایک ٹیچر کی دستاویزات مختلف ہوں گی. تاہم مندرجہ ذیل دستاویزات کی آپ کو ضرورت ہو سکتی ہے.

متحدہ عرب امارات کی قابل قبول رہائش
پاسپورٹ / ایمریٹس آئی ڈی
دستخط شدہ اعلامیہ
کریکٹر سرٹیفکیٹ
آجر کی طرف سے عدم اع

Recommended