Narration Of Inner View Of Roza e Rasool ﷺ Using A Model

  • 7 years ago
ماڈل کے ذریعے روضہ رسول ﷺ کے اندرونی منظر کا بیان

مسلمان ہونے کی حیثیت سے ہمارا یہ ایمان ہے کہ نبی پاک حضرت محمد ﷺ کے روضہ اقدس کی زیارت اور آپ ﷺ پر درود و سلام کا نذرانہ پیش کرنا اہم اور افضل عبادت ہے۔ یہ اپنے پروردگار کی خوشنودی اوراس کا قرب حاصل کرنے کا قریب ترین ذریعہ بھی ہے۔یہ اپنی خطاؤں اور گناہوں کی بخشش اور اﷲ کی رحمت و برکت و مغفرت کا قوی سہارا بھی ہے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے ’’اﷲ اور اس کے فرشتے نبیؑ پر درود (یعنی رحمت) بھیجتے ہیں ۔ اے ایمان والوتم بھی ان پر درود و سلام بھیجا کرو‘‘۔ (سورۃ احزاب ۳۳:۵۶)۔

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيد

کلام مجید کی سورۃ النساء میں ارشاد ِ ربانی ہے ’’اور اگر یہ لوگ جب اپنی جانوں پر ظلم کر بیٹھیں تو اے محبوب وہ آپ کی بارگاہ میں حاضر ہوں اور اﷲ سے مغفرت طلب کریں اور اﷲ کے رسول ﷺ بھی ان کے لیے سفارش کریں تو وہ ضرور بہ ضرور اﷲ کو خوب توبہ قبول کرنے والا نہایت رحم فرمانے والا پائیں گے‘‘۔گویا دربارِ نبوی ﷺ میں حاضری ، گناہوں سے توبہ و استغفار اور نبی
ﷺ کی سفارش کے نتیجے میں قربِ الہٰی کاحصول ممکن ہے۔

video credit: unknown

Recommended