Parinday Ki 3 Nasheetain Hakeem Tariq Mehmood Ubqari

  • 9 years ago
پرندے کی 3نصحیتں
ایک شکاری نے شکارکیااورپرندے کو ذبح کرنے لگا، پرندہ بولا ، بڑے بڑے ہاتھی ، بیل، بکریاں ذبح کرکے کھا گیا ہے میرا چند گرام گوشت ہے اس سے تیراکیاہوگا ۔ ہاں ایک بات ہے تومجھے چھوڑ دے گا تو میں تمہیں تین موتی دوں گا، تین نصحیت کروں گا۔ ایک تیرے ہاتھ پر ، دوسری دیوارپراورتیسری درخت پر ۔ چھوڑدے نہ ذبح کرنہ کھا میرا چند چھٹانک گوشت ہے، نہ کھا۔ بندے کو سودا اچھا لگا ۔
جب اس نے پرندے کو ہاتھ پربیٹھا یا ،توپرندے نے کہا "پچھتاوے پہ کچھ نہیں ہوگا یہ وقت بھی نہیں رہے گا" ۔ جب وہ دیوارپربیٹھا تو اس نے کہا"ناممکن پہ یقین نہ کرنا اوراس کے پیچھے نہ بھاگنا" اورجب اڑا اورکہا پچھتائے گا میرے پوٹے میں 9درہم کاایساموتی تھا اگرتوذبح کرکے نکال لیتا تو تیری 7نسلیں مالدارہوجاتیں۔ اس نے کہا ہائے میرے ہاتھ سے پرندہ نکل گیا ۔ اب پریشان رونا پیٹنا شروع کردیا۔ پرندہ دوبارہ درخت پرآکربیٹھ گیا۔ کہنے لگا افسوس ہے تجھے میری پہلی دونصحیتں بھول گئیں ۔ یہ وقت بھی نہیں رہے گا، تیری غربت کہاں رہتی ہے۔ اورتجھے میں نے کہاتھا پچھتانا نہیں اورمیری دوسری نصحیت بھول گئے ناممکن کے پیچھے نہ پڑنا ، یہ بتاچنددرہم میرا وزن ہے میں نے کہا 9 درہم موتی کاوزن ہے، یہ ممکن بھی ہے۔

Recommended