Ya Baiso Ya Noor Hakeem Tariq Mehmmod Ubqari
  • 9 years ago
یاباعث یانور
جو شخص دل پرہاتھ رکھ کرسوتے وقت صرف 11بار پڑھے گا یاباعث یانور۔اللہ جل شانہ اس کے دل کو اس دن نورانی رکھیں گے جس دن بہت سے لوگوں کے دل مردہ ہوجائیں گے۔ آخری لمحے میں اللہ اس کے دل کو نورعطا فرمائیں گے اورزبان پر کلمہ نصیب کریں گے۔اورجس شخص کادل گھٹا رہتاہو، دل کی بیماری ہو، دل کی شریانیں یاوال بندہوں۔ اس کامسئلہ حل ہوجاتا ہے ۔ جو اینزائٹی ، ٹینشن میں ہو اوردنیاجہاں کے مسائل اس کے اردگرد ہوں اس کے دل کو سکون ملتا ہو۔ جس کوانوکھے الٹے سیدھے خواب آتے ہوں وہ خواب آنا بند ہوجاتے ہیں۔ کتنے لوگ ایسے تھے جو دل کی گھٹن اورٹینشن میں مبتلا تھے یاباعث یانورپڑھنے سے اللہ نے گھٹن اورٹینشن سے نجات دے دی۔ کتنے لوگ ایسے تھے جو کہتے تھے جی چاہتا ہے خودکشی کرلیں۔ اللہ نے اس کیفیت اس جذبے کوختم کرکے دل کو سکون اورراحت عطا ء فرمائی۔
کتنے لوگ ایسے تھے جن کادل ہروقت غصے اورجھنجھلاہٹ اوراکتاہٹ سے ہروقت بھرارہتا تھا۔ اورجن سے بچے اوردوست دورہوگئے تھے ان کو چین اورسکون ملا۔ اوراس وظیفے کی برکت سے کتنے لوگ ایسے تھے جن کی راتوں کی نیندیں ختم ہوچکی تھیں اورگولیاں بھی ناکام ہوچکی تھی۔ اس یاباعث یانور کی برکت سے اللہ نے ان کو بہترین نیند عطا کردی۔ اورکتنے لوگ ایسے تھے جن کو ہائی بلڈپریشرتھا اوربہت زیادہ انیزائٹی ان کو اس سے فائدہ ہوا۔
کتنے لوگ ایسے تھے جن کادل نیکیوں کو نہیں کرتا تھا وہ کہتے تھے کہ ہمارا دل نہیں کرتانورکو، نیکیوں کو، درود پاک کو اوراولیاء کی محبت کو، صحابہ اہلبیت کی محبت کو، مدینے والے کے عشق کو، ان کادل خود کرنا شروع ہوگیا۔ اصل تو دل ہے نا۔ دل چاہے لے توجسم چاہ لیتا ہے دل نہ چاہے توجسم نہیں چاہتا۔ کتنے لوگ ایسے تھے جو کہتے تھے نمازمیں دل نہیں لگتا ، نماز میں دل لگنا شروع ہوگیا، تسبیح میں دل نہیں لگتا، تسبیح میں دل لگنا شروع ہوگیا، تلاوت میں نہیں کرتا، تلاوت میں لگنا شروع ہوگیا۔ اوراللہ کی محبت میں خرچ میں نہیں لگتا، اس میں لگنا شروع ہوگیا۔ یاباعث یانوراتنا بڑا مبارک نام ہے ، بالکل مختصرسے چندلفظ ، لیکن چند لفظوں میں قیامت ہے اورکائنات ہے۔
Recommended