Hazrat Moulana Allah Yar Khan (R.A) ki Wasiyat 12 Jan 1984, حضرت مولانا الله یار خان شیخ سلسله نقشبندیه اویسه کی وصیت

  • 9 years ago
حضرت مولانا الله یار خان رحمته الله علیه کی آخری وصیت
حضرت مولانا الله یار خان رحمته الله علیه, جو سلسله نقشبندیه اویسیه کے آخری شیخ هیں, نے اپنی وفات 18 فروری 1984 سے ایک مهینه قبل 12 جنوری 1984 کی رات کو اکابرین سلسله کے سامنے اپنی وصیت ریکارڈ کروائی. آپ نے سختی سے پوری جماعت کو حکم دیا که میری میت کو اغوا کر کے دارلعرفان مناره ناں لے جانا, بلکه مجھے اپنے شهر چکڑاله میں هی دفن کرنا. کیونکه آپ کو محمد اکرم اعوان پر شک تھا که وه اپنی اجاره داری قائم رکھنے کے لئے آپ کی میت پر بھی قبضه کرنے کی کوشش کرے گا. آپ نے یه بھی فرمایا که اکرم اعوان کی موت کے کچھ عرصه بعد دارلعرفان مناره کا وجود ختم هو جاۓ گا. آپ نے فرمایا که میرے مرنے کے بعد جو ساتھی بھی میرا مخالف هوگا, اس کے منازل و مناصب سب سلب کرلئے جائیں گے. جماعت کے ساتھی ایسے شخص کا ساتھ چھوڑ دیں. آپ نے فرمایا میرے مرنے کے بعد ساتھی میرے بیوی بچوں کا هر پریشانی و دکھ میں ساتھ دیں. جس کی جو جو استطاعت هو, مالی امداد کرسکے تو مالی امداد کرے, جانی امداد کرسکے تو جانی امداد کرے. میری بیوی اور بیٹی نے جماعت کی لگ و بھگ چالیس سال خدمت کی هے, ان کا خیال رکھنا. جو شخص ان کی پریشانی و تکلیف کا علم هونے کے باوجود ان کی امداد نهیں کرے گا, اس کا هم سے کوئی تعلق نهیں. یه نمک حلالی نهیں, یه ظلم هے.
جس شخص کا مجھ سے تعلق ختم هو جائے, اسے میرا تقرب حاصل نهیں, میرا قرب حاصل نهیں, وه چاهے جتنے بلند منازل والا هو, سلوک میں اسے کوئی قرب حاصل نهیں هوگا, کوئی تقرب حاصل نهیں هوگا. وه خالی کا خالی ره جاۓ گا.
اگر کسی شخص کے بارے میں میرے دل میں کدورت پیدا هو گئی, وه چاهے جتنے بھی بلند منازل یا مناصب کا حامل هو, وه شخص گر جائے گا, پھر اگر دوباره وه بھی کوشش کرے, میں بھی کوشش کروں, اسے اس کے منازل واپس نهیں مل سکیں گے. اس بات کا خیال رکھنا.
میرے چار خلیفه جو هیں ان کے مساوی حقوق رکھے گئے هیں. ان کے حقوق بلکل مساوی هوں گے. اور میں نے اس لئے یه چار خلفاء مقرر کئے هیں که مجھے خطره پیدا هو چکا هے , میں پهلے سے خوفزده هوں, منظور حسین شاه نے ساره جماعت کو خراب کیا هے شیطان کے چکر میں آکر , اس کے بعد مولوی سلیمان نے بھی ایسا کیا هے. یه چار خلیفاء اس لئے مقرر کئے هیں که اگر ایک خراب هوجائے (جس کا آپ کو ڈر تھا) تو دوسرا سلسله کو سنبھال لے گا, دوسرا خراب هوا تو تیسرا سنبھال لے گا, تیسرا خراب هوا تو چوتھا سنبھال لے گا. یه جو هیں بنیاد حسین شاه صاحب, بیگ صاحب, اکرم صاحب, چوتھا آدمی جو آۓ گا, یه مساوی حقوق والے هوں گے, ان میں کوئی فرق نهیں هوگا. (اس حکم سے آپ نے اس بات کی طرف بھی اشاره کردیا که صرف آپ هی شیخ سلسله هیں, باقی سب آپ کے خلفاء هونے کی حیثیت سے سلسله عالیه کی ترویج و ترقی کے لئے کام کریں گے). جس شخص کا بھی مجھ سے تعلق هے, مجھ سے فیض لے رها هے, ان سب کے لئے بهتر یه هے که سب مل کر اتفاق سے رهیں, اسی میں سب کی بھلائی هے. که یک جان هو کر بھائی بھائی بن کر رهیں

Recommended