Subhan Allah Al Azeem Wa Bihamdihi La Howla Wala Quwwata Illa Billah - Hakeem Tariq Mehmood

  • 9 years ago
سبحان اللہ العظیم وبحمدہ لا حول ولاقوۃ الا باللہ
جو شخص فجرکی نماز کے بعدصرف 3مرتبہ پڑھے گا اللہ جل شانہ چاربیماریوں سے اُس کی حفاظت فرمائیں گے۔
-1 کوڑھ برص پھلبہری (Skin Disease) -2 پاگل پن (دماغی امراض سے ) -3 اندھے پن سے ،( آنکھوں کے امراض سے) -4 فالج Paralize، (اعصابی بیماریوں سے)
اللہ پاک ان چارچیزوں سے اس کی حفاظت فرمائیں گے۔ جو شخص یہ صرف فجرکی نمازکے بعد 3مرتبہ پڑھے گا۔ایک اورعمل بھی ہے جو اس کی ایک تسبیح صبح وشام پڑھے گا اُسکے اورانوکھے فائدے ہیں ۔ میں اسکے کچھ فائدے آپ سے عرض کرتا ہوں۔
آپ ایک چیزمحسوس کریں کہ اس وقت کچھ بیماریاں ایسی ہیں جو بہت زیادہ ہیں۔ اس سے پہلے لولے لنگڑے لوگ بہت کم ملتے تھے۔ جلدی بیماریاں (Skin Disease) بہت کم تھی ۔ جو وظیفہ برص تک کیلئے مفیدہوسکتا ہے وہ چھوٹے کیل مہاسے، چھائیاں، دھبے اورجلدی کی تکلیفیں، قبل از جھریاں، انکے لیے ٹھیک نہیں ہوسکتا۔ ہاں تیرا یقین کمزورہوتوکچھ نہیں ہوسکتا۔
ایک ہے کہ کریم پریقین ، ایک ہے پلاسٹک سرجری پریقین۔ اورایک ہے اللہ کے نام پہ یقین۔ اس کے ساتھ جو لاحول ولاقوۃ الا باللہ آرہا ہے ۔ عرش کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے ۔ فرمایا اس کے 99فائدے ہیں اور ادنی سا فائدہ یہ ہے کہ دنیاکے سارے غموں کو دُورکردیتا ہے ۔ جب میرے رب کہتا ہے کہ یہ دنیا کے سارے غموں کو دُورکردے توبولوں اس میں کوئی شک ہوسکتاہے۔

Recommended