Aqeeqa Ki Ahmeet - Hakeem Tariq Mehmood

  • 9 years ago
عقیقے کی اہمیت
عقیقہ بھی بہت بڑی نعمت ہے۔ یہاں تک کہ فرمایا کہ دو گوشت برکت والے ہیں۔ ایک عیدالالضحی کی قربانی کاگوشت اور دوسرا عقیقہ کا گوشت۔یہاں تک بتایا کہ جس گھرمیں عقیقہ ہواس سے مانگ کرگوشت لو اور وہ گوشت گھروالوں کوکھلایا کرو، کیوں؟ عقیقہ کاگوشت کھانے سے تکلیفیں، بیماریاں، پریشانیاں، دُکھ حتیٰ کہ جادو ختم ہوجاتا ہے۔ مصیبتیں ٹل جاتی ہیں۔ میرے اللہ کانظام ، میرے کملی والے، مدینے والے ﷺ کی ترتیب کہ بچہ پیداہوا اور عقیقہ کے نام پہ ، اللہ پاک نے اپنا نظام اورترتیب بنادی اورایسی ترتیب بنا دی کہ بس بچے سے مصیبتیں ، تکلیفیں ، پریشانیاں گئیں۔
لوگ پوچھتے ہیں کہ اگر ہم نے عقیقہ نہ کیاہوتو پھر علماء سے پوچھیں کہ میرے والدین نے میرا عقیقہ نہیں کیاتھا، وہ غریب تھا، تنگدست تھے۔ اب اللہ نے مجھے آسانی دی ہے یا غریب، تنگدست نہیں تھے، ان سے غفلت ہوگئی۔ مجھ سے عقیقہ نہیں ہوا اب اس کاکیا کرنا چاہیے۔ میرا پاس کئی مریض آئے۔ ایک بچہ آیا ، رپورٹوں کا ساتھ پلندا تھا۔ ان کی بات سنی، اچانک اللہ نے دل میں بات ڈالی میں نے پوچھا کہ کیا آپ نے بچے کاعقیقہ کیاتھا؟ اس نے کہا اس کا عقیقہ ہم نے نہیں کیا۔ میں نے کہا اس کافورا عقیقہ کرو ورنہ اس کی بیماری پرپیسے لگتے جائیں گئیں ۔ کچھ تھوڑے پیسے ایسے ہیں کہ ہم کسی شعبے میں کھپا دیں میرا اللہ کہتا ہے کہ میں تمہاری بڑی بڑی تکلیفوں اور مسائل سے بچا دوں۔ عقیقہ بھی انہی میں سے ایک عمل ہے۔ حسب توفیق اچھا جانور، حسب توفیق بہترجانور۔

Recommended