Do you want to remove all your recent searches?

All recent searches will be deleted

Once Again Imran Khan- as a Cricketer by Saleem Javed ( Rare Song )

3 years ago2.4K views

1987ء کے عالمی کپ کے بعد پاکستانی کپتان عمران خان نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا،اس وقت پاکستانی کرکٹ ٹیم مسلسل فتح حاصل کررہی تھی جب عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے بھارت،انگلینڈ،آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کو مستقل مات دے کر فتوحات کا تسلسل قائم کرلیا تھا اس لیے پوری قوم ان کے فیصلہ پر افسردہ تھی اس موقع پر صدرِ مملکت جناب ضیاء الحق صاحب کے کہنے پر عمران خان نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیا اور ایک بار پھر پاکستان کی قیادت سنبھالی اور پھر پاکستان کو عالمی کپ کا فاتح بنا کر ہی کرکٹ کی دنیا کو خیرباد کہا،عمران خان کی سیاست اور ان کے نظریات سے کسی کو اختلاف ضرور ہوسکتا ہے لیکن بحثیت کرکٹر جس طرح انہوں نے وطنِ عزیز کا فتوحات میں نام روشن کیا وہ سنہرے لفظوں میں لکھا جائے گا، ہم کسی سے اختلاف ضرور کرسکتے ہیں اور رائے کی خاطر کرنا بھی چاہیے لیکن مخالفت نہیں۔۔۔۔!!
عمران خان کی واپسی پر پوری قوم خوش تھی اس موقع پر اوید میانداد کی طرح سلیم جاوید نے عمران خان پر بھی نغمہ گایا جسے عشرت گودھروی صاحب نے تحریر کیا تھا،یہ نغمہ پاکستان ٹیلی ویژن کراچی سینٹر سے بھی نشر ہوا،عمران خان کی بحثیتِ قومی کرکٹر پر یہ ایک خوبصورت نغمہ ہے ، عالمی کپ 2015ء کے موقع پر حسبِ وعدہ میرے مجموعہء قومی نغمات میں سے آپ سب کی نذر۔۔۔۔

ہے جیت مقدر جس کا
نہیں ہار سے جس کا رشتہ
نہیں دیکھا ہم نے اس جیسا
کوئی ہے عمران کے جیسا
کپیل دیو،مائیک گیٹنگ،ویوین رچرڈز
سب ہی سے وہ جیتا
عمران خان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ویلکم عمران خان ۔۔۔۔۔ ونس اگین عمران خان
دنیا کو جس کی بالنگ پر
ذرا دیکھو کتنا ناز ہے
عمران ہمارا کرکٹ کی
اک طارقؒ کی آواز ہے
ہر شخص ہے دیوانہ اس کا
ہے سارا زمانہ اس کا
کپیل دیو،مائیک گیٹنگ،ویوین رچرڈز
سب ہی سے وہ جیتا
عمران خان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھارت،انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز
جاکر وہ میچ جیتا ہے
بیٹنگ اور فیلڈنگ میں اس کا
انداز نرالا ہوتا ہے
جب کرلے ارادہ پکا
پھر مارے چوکا چھکا
کپیل دیو،مائیک گیٹنگ،ویوین رچرڈز
سب ہی سے وہ جیتا
عمران خان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا ٹیسٹ ہو کیا ون ڈے سیریز
بس آگے ہی عمران ہے
ہمت پہ جس کی آج فدا
یہ سارا پاکستان ہے
کیا خوب ہے چرچا اس کا
ہے نام جہاں بھی اس کا
کپیل دیو،مائیک گیٹنگ،ویوین رچرڈز
سب ہی سے وہ جیتا
عمران خان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( شاعر : عشرت گودھروی )

Report this video

Select an issue

Embed the video

Once Again Imran Khan- as a Cricketer by Saleem Javed ( Rare Song )
Autoplay
<iframe frameborder="0" width="480" height="270" src="//www.dailymotion.com/embed/video/x2hd4x0" allowfullscreen allow="autoplay"></iframe>
Add the video to your site with the embed code above