Azab aur Allah Ki Rehmat

  • 9 years ago
عذاب اور اللہ کی رحمت
آج رحمت کا ایک اورمزہ بھی بتاتا ہوں جوآپ کے کام آئے گا۔ ہروہ عمل جس میں رحمت ہے وہ عذاب سے ٹکرا جائے گا۔ اوروہ عذاب کی شکل کیا ہے ۔ جن عذاب کی شکل ہے، جادو عذاب کی شکل، بیماری عذاب کی شکل، نظربد عذاب کی شکل، مصیب عذاب کی شکل، حادثہ عذاب کی شکل، پھسلن عذاب کی شکل، بچوں کے اندر بغاوت عذاب کی شکل، گالی عذاب کی شکل، بدنظری عذاب کی شکل، گناہ عذاب کی شکل، نافرمانی عذاب کی شکل، معصیت عذاب کی شکل۔
عذاب کارد کیا ہے رحمت۔ ہرعمل جس میں اللہ کی رحمت ہوگی وہ عذاب کا حل ہوگا۔ میرے اللہ کے ہرعمل میں رحمت ہے، مدینے والے کی ہرسنت میں رحمت ہے۔ ہرحدیث میں رحمت ہے۔ ہرسنت میں رحمت ہے۔ ہرلفظ میں رحمت ہے۔ مسنون اعمال رحمت ہیں۔ قرآن کے اعمال رحمت ہیں۔ حدیث کے اعمال رحمت ہیں۔

Recommended