https://www.facebook.com/urdudaan Urdudaan - The Midnight of Our Souls Arzu ki Arzu [Hoping for Hope] (2014) Lyrics: Daagh Dehlvi (1831-1905) Vocals/Guitars/Bass Usman W. Chohan Drums: Ibrahim A. Chohan Composition: Usman W. Chohan (2010) Recording: Kevin Jardine Location: Montreal, Canada رنج کی جب گفتگو ہونے لگی آپ سے تُم، تُم سے تُو ہونے لگی چاہیے پیغام بر دونوں طرف لطف کیا جب دو بدو ہونے لگی نا امیدی بڑھ گئی ہے اس قدر آرزو کی آرزو ہونے لگی اب کے مل کر دیکھیے کیا رنگ ہو پھر ہماری جستجو ہونے لگی داغ اترائے ہوئے پھرتے ہیں آج شاید اُن کی آبرو ہونے لگی