Rare Patriotic Song-Salam Parcham-e-Watan Salam by Nighat Seema (Radio Pakistan Karachi)

  • 10 years ago
ناب صہبا اختر کا تحریر کردہ نگہت سیما اور ظفر علی کا خوبصورت اور مشہور مگر اب نایاب ہوجانے والا قومی نغمہ جو 1970ء کی دہائی میں بے حد مقبول تھا اور اب تک پرچموں پہ بنائے گئے قومی نغمات میں پرچم کی سلامی پر نمائندہ نغمہ بھی ہے،ریڈیو پاکستان کراچی پر بننے والا یہ نغمہ اب بالکل نایاب ہوچکا ہے۔۔۔
آپ سب کی فرمائش پر میرے قومی نغمات کے مجموعہ میں سے آپ کے لیے۔۔۔۔

سلام پرچمِ وطن سلام
پرچمِ وطن
دوامِ ملک ہے ترا دوام
پرچمِ وطن
مثالِ ماہتاب ہے حسین ارجمند تو
مثالِ آفتاب تو حسین سربلند تو
تجھ ہی سے روشنی یہ صبح و شام
پرچمِ وطن
سلام پرچمِ وطن سلام
ہمارے دل کی دھڑکنیں
تیرے سکوت کی صدا
سکھا رہا ہے تو ہمیں
وطن کی خاک سے وفا
تیری خموشیاں بھی ہیں پیام
پرچمِ وطن

Recommended