عامر امیرؔ- AMIR AMEER- لگا ہے جان کو جو روگ جانے والا نہیں LAGA HE JAN KO JO ROG

  • 10 years ago
لگا ہے جان کو جو روگ جانے والا نہیں
مجھے پتہ ہے کہ اب تُو منانے والا نہیں
مکان دل میں کوئی آکے بس گیا آسیب
وہ جانتا ہے یہاں کوئی آنے والا نہیں
مجھے لگا تھا وہ سب کچھ بھلا کے آئے گا
مجھے نہیں تھا پتہ وہ بھلانے والا نہیں
بُلا رقیب کبھی اپنے گھر محبت سے
دیکھ میدان میں میں ہار جانے والا نہیں
رہی ہے عشق کی اس گھر میں ریل پیل کبھی
اور اب تو گھر میں کوئی بھی کمانے والا نہیں
جہاں ناں دوستی ناں دشمنی وہ جنت کیا؟
جہاں کسی کو کوئی آزمانے والا نہیں
ناں اتنا پیار کیا کر مجھے کہ کچھ بھی ہو
مرے معیار پے تُو پورا آنے والا نہیں
دیکھ کے چال چلن دل کے مجھے لگتا ہے
کبھی یہ عشق کو گھر میں بسانے والا نہیں
ملا وہ خواب میں مجھ کو کئی دنوں کے بعد
مگر وہ خواب کسی کو سنانے والا نہیں
عامر امیرؔ

Recommended